قیمتی کمپنیوں کی فہرست میں ریلائنس کی بادشاہت برقرار

   

نئی دہلی: صنعت کار مکیش امبانی کی پٹرولیم سمیت مختلف شعبوں میں کاروبار کرنے والی سرکردہ کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے 12 فیصد اضافے کے ساتھ 17.5 لاکھ کروڑ روپے کی قیمت کے ساتھ ملک کی سب سے قیمتی کمپنیوں کی فہرست میں مسلسل چوتھے سال اپنا دبدبہ برقرار رکھا ہے ۔ ایکسس بینک کے پرائیویٹ بینکنگ بزنس برگنڈی پرائیویٹ اور ہورون انڈیا کی منگل کو جاری ہندوستان کی 500 سب سے قیمتی کمپنیوں کی فہرست کے چوتھے ایڈیشن ‘’2024 برگنڈی پرائیویٹ ہورون انڈیا 500رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ ٹاپ تین کمپنیوں میں 12 فیصد کے اضافہ سے 17.5 لاکھ کروڑ روپے کی مالیت کے ساتھ ریلائنس انڈسٹریز ہندوستان کی قیمتی کمپنی ہے ۔ اس کے بعد 30 فیصد کی ترقی کے ساتھ 16.1 لاکھ کروڑ کی قیمت کے ساتھ ٹاٹا کنسلٹنسی سرویسز اور 26 فیصد کی ترقی سے 14.2 لاکھ کروڑ مالیت کیساتھ ایچ ڈی ایف سی بینک ہے۔