لاء سیٹ میں شرکت کیلئے فارمس ادخال کی تاریخ میں 15جون تک توسیع

   

نظام آباد۔ سید احمد بخاری سکریٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بتایا کہ ایل ایل بی تین سال اور پانچ سال کا کورس اور ایل ایل ایم دو سالہ کورس میں داخلہ کیلئے منعقد ہونے والے
LAWCET
میں شرکت کے لئے فارمس کے ادخال کی تاریخ میں کنوینر جی بی ریڈی نے 15 جون تک توسیع کردی ہے۔ احمد بخاری نے مسلم امیدواروں سے پرزور اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ فارمس داخل کریں۔ ایل ایل بی کورس میں مسلم طلباء کی تعداد برائے نام داخلہ لیتی ہے جبکہ یہ کورس معاشی مسائل کی یکسوئی میں معاون ہوتا ہے۔