لاء سیٹ کا 23 اور 24 اگست کو داخلہ امتحان

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : لاء سیٹ داخلہ امتحان کا جاریہ ماہ 23 اور 24 اگست کو انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ لاء سیٹ کنوینر پروفیسر جی بی ریڈی نے بتایا کہ لا سیٹ مذکورہ تاریخ میں 47 مراکز پر دو سیشنوں میں منعقد کیا جائے گا ۔ جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ تین سالہ لا کورس کے لیے 23 اگست دو سیشنس میں امتحان منعقد ہوگا جب کہ 5 سالہ لا کورس کا امتحان پی جی لا سیٹ 24 اگست کے دن منعقد کیا جائے گا ۔ کنوینر نے مزید بتایا کہ تین سالہ لا کورس کے لیے 28,904 امیدوار اور 5 سالہ لا کورس کے لیے 7676 امیدواروں اور پی جی لا سیٹ 3286 امیدواروں نے درخواست داخل کی ہے ۔ امیدواروں کیلئے اس ماہ کی 12 تاریخ سے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دستیاب ہے ۔۔