وینٹیانے ، 15 مئی (یو این آئی) لاؤس کے شمالی صوبے سیابوری میں زہریلی جنگلی مشروم کھانے سے چھ افراد کی موت کے بعد صحت کے حکام نے وارننگ جاری کرتے ہوئے عوام سے چوکس رہنے اور احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے ۔منگل کو صوبائی محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ وارننگ کے مطابق، جنوری 2025 سے اب تک زہریلی مشروم کھانے سے چھ افراد ہلاک اور دو دیگر بیمار ہو چکے ہیں۔مقامی نیوز ویب سائٹ کے مطابق متاثرہ افراد کو مشروم کھانے کے فوراً بعد سر درد، متلی، الٹی، پیٹ میں درد اور اسہال جیسی علامات کا سامنا کرنا پڑا۔ صحت کے دفتر نے مقامی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ صحت کے کارکنوں کے ساتھ معاملات کی نگرانی، معلومات جمع کرنے اور بروقت رپورٹ کرنے کے لیے کام کریں۔اس کے علاوہ لوگوں کو جنگل میں اگنے والی مشروم اور دیگر زہریلی اشیا کے استعمال کے خطرات سے آگاہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔