لاؤس میں سائبر فراڈ مراکز سے 14 ہندوستانیوں کو بچایا گیا

   

ویتنام: لاؤس میں ہندوستانی سفارت خانے نے چہارشنبہ کے روز 14 ہندوستانی نوجوانوں کو گولڈن ٹرائنگل اسپیشل اکنامک زون میں واقع سائبر سیکورٹی فراڈ مراکز سے بچایا۔لاؤس میں ہندوستانی سفارت خانے کے اہلکاروں نے ایکس کو بتایا کہ وہ لاؤ س کے حکام کے ساتھ مل کر نوجوانوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ 14 ہندوستانی نوجوانوں کو کامیابی کے ساتھ بچانے کے بعد، اس نے اب تک 548 نوجوانوں کو سائبر فراڈ سے بچایا ہے ۔لاؤس میں ہندوستانی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک ایڈوائزری میں ہندوستانی شہریوں کو نوکری کی جعلی پیشکشوں سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ حکام نے کہا کہ دبئی، بنکاک اور سنگاپور میں مقیم دھوکہ بازوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے جو کال سینٹرز جیسی دیگر کمپنیوں میں ڈیجیٹل سیلز اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی نوکریاں پیش کرتے ہیں۔