لاؤڈ اسپیکر تنازعہ : کرناٹک ہائیکورٹ کو رپورٹ پیش

   

بنگلورو : کرناٹک ہائیکورٹ کی ہدایات کے مطابق ریاستی حکومت ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہیکہ مذہبی یا دیگر مقامات پر لاؤڈاسپیکرس کے استعمال کی اجازت سے متعلق کوئی مستقل لائسنس نہیں دیا گیا ہے۔ یہ لائسنس صرف دو سال کیلئے کارکرد ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ مخصوص موقعوں کے سواء رات 10 بجے اور صبح 6 بجے کے درمیان لاؤڈ اسپیکرس کا استعمال منع ہے۔