لائبریری چیرمین کی علمی مراکز کے افتتاح کیلئے کی سی آر کو دعوت

   

پداپلی۔پداپلی ضلع میں ضلعی لائبریری کے زیر اہتمام مدارس میں عنقریب کھولے جانے والے کے سی آرعلمی مراکز کا ریاستی سطح پر افتتاح کرنے اور ان کے انتظامیہ کی ذمہ داری ضلعی کتب خانوں کے حوالے کرنے کی پداپلی ضلعی لائبریری کے چیرمین جی. رگھو ویر سنگھ نے وزیر اعلیٰ کے سی آر سے درخواست کی. تفصیلات کے بموجب پداپلی ضلع پریشد چیرمین پوٹّا مدھو کے ہمراہ ضلعی کتب خانہ چیرمین رگھو ویر سنگھ نے بروز جمعہ پراگتی بھون میں وزیر اعلیٰ کے سی آر سے ملاقات کی اور کہا کہ پداپلی ضلع میں کے سی آر علمی مراکز کے افتتاح سے طلبہمیں نہ صرف مطالعہ کا ذوق پروان چڑھے گا بلکہ موضوع سے متعلق علم میں بھی اضافہ ہوگا۔ لہذا ان علمی مراکز کو ریاستی سطح پر کھولنے کی درخواست پر وزیر اعلیٰ نے مثبت رد عمل ظاہر کیا اور کے سی آر علمی مراکز کے انتظامات ‘ وہاں پر زیر دستیاب کتابوں سے متعلق تفصیلات دریافت کیں۔ علاوہ ازیں موجودہ حالات کہ پیش نظر طلبہ کو اپنی تعلیم جاری رکھنے کے تحت اقدامات کرنے کی ہدایت دی. جدید اور اختراعی خیالات سے آگے بڑھنے والے رگھو ویر سنگھ کی وزیر اعلیٰ نے ستائش کی.