موزمبیق : مغربی افریقہ کے ملک لائبیریا کے صدر جوزف بوکائی نے اپنی تنخواہ میں 40 فیصد کمی کرنے کا اعلان کردیا۔صدارتی ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق صدر جوزف بوکائی ذمہ دارانہ طرز حکمرانی کی مثال قائم کرنے اور عوام کے ساتھ یکجہتی کرنے کی امید رکھتے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جوزف بوکائی نے فروری میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی سالانہ تنخواہ 13,400ڈالر تھی جو کہ اب کم ہو کر 8 ہزار ڈالر ہو جائے گی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں حکومتی شخصیات کی تنخواہیں زیرِ بحث تھیں جبکہ مقامی افراد بھی مہنگائی سے شدید متاثر دکھائی دیتے ہیں۔غیرملکی میڈیا کیمطابق لائبیریا میں تقریباً پانچ میں سے ایک شخص یومیہ 2 ڈالر سے کم پر گزارہ کرتا ہے۔
طوفان بیریل سے ونیزویلا کی سڑکو ں پر کیچڑ ہی کیچڑ،6ہلاک
کاراکس : وینزویلا میں بحرِ اوقیانوس کے بیریل طوفان کی وجہ سے اموات کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔وینزویلا ذرائع ابلاغ کے مطابق بیریل طوفان نے گذشتہ ہفتے ملک کے شمال مشرقی حصے کو متاثر کیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔متاثرہ علاقے کی گلیوں اور شاہراہوں میں کیچڑ کے ڈھیر لگ گئے ہیں اور علاقے میں نقصان کے اندازے کے لئے کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔