لائبیریا کے چرچ میں بھگدڑ ، 29 افراد ہلاک

   

مونرویا۔ افریقی ملک لائبیریا میں چرچ کے اجتماع میں بھگدڑ مچنے سے 29 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ مرنے والوں میں 11 بچے بھی شامل ہیں۔ لائبیرین پولیس کے مطابق دارالحکومت کے گنجان آباد ساحلی علاقے میں چرچ کی تقریب جاری تھی کہ اچانک دعائیہ تقریب میں اسٹریٹ گینگ کے مسلح شخص گھس آئے ، لوگ خوف وہراس کے باعث بھاگے جس سے اموات ہوئیں۔ مرنے والوں میں گیارہ بچے بھی شامل ہیں، لائبیرین صدر نے چرچ سے متصل علاقے کا دورہ کیا اور افسوسناک واقعہ پر تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا۔