لائف انشورنس کی آنرشپ کے معاملے میںخواتین کو مردوں پر سبقت

   

نئی دہلی: شہری ہندوستانی خواتین کی مالی تحفظ کی سطح میں پچھلے پانچ سالوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے ساتھ یہ تعداد آئی پی کیو 5.0 میں 40 تک پہنچ گئی ہے جبکہ آئی پی کیو 1.0 میں یہ تعداد 33 تھی۔مارکیٹنگ ڈیٹا اور اینالیٹکس کمپنی کنٹر کے ساتھ مل کر میکس لائف کے ذریعہ کئے گئے انڈیا پروٹیکشن کوٹینٹ سروے میں یہ انکشاف ہوا ہے ۔ مزید برآں، ایک اور مثبت تبدیلی میں یہ بھی دیکھا گیا کہ وبائی مرض کے بڑھتے ہوئے خطرے کے باوجود شہری ہندوستان میں کام کرنے والی خواتین اپنے خاندانوں کو محفوظ بنانا چاہتی ہیں اور زندگی کی غیر یقینی صورتحال سے بچنے کی شدید خواہش رکھتی ہیں۔ پچھلے پانچ سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب اس گروپ نے مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ 77 فیصد کام کرنے والی خواتین کے پاس لائف انشورنس ہے ، جبکہ مردوں کیلئے یہ تعداد 74 فیصد ہے ۔سروے میں مالیاتی منصوبہ بندی کی سطح پر گھریلو خواتین کا نقطہ نظر بھی سامنے آیا۔