لائف لائن ووکیشنل اینڈ جونیر کالج میں روزگار پر مبنی کورسس

   

حیدرآباد۔ 18۔ جولائی (راست) لائف لائن ووکیشنل اینڈ جونیر کالج مسلمہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ حکومت تلنگانہ کی جانب سے 2 سالہ انٹرمیڈیٹ کورسس کی پیشکش کی گئی ہے۔ ووکیشنل کورسس میں کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ‘ میڈیکل لیاب ٹکنالوجی‘ نرسنگ فیمیل اے این ایم‘ فزیو تھراپی ٹکنالوجی شامل ہیں۔ لائف لائن ہاسپٹل میں ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی۔ کالج کی سلور جوبلی کے موقع پر ایم پی سی یا بی پی سی کے لئے بریج کورس اور مفت جاب ٹریننگ کی پیشکش کی جارہی ہے۔ لائف لائن ووکیشنل اینڈ جونیر کالج محتاج تعارف نہیں ہے۔ کالج کے طلباء و طالبات نے انٹرمیڈیٹ میں اعلیٰ نشانات کے ساتھ کامیابی کے ذریعہ نمایاں مقام بنایا ہے۔ سی ایس سی میں کالج کے طالب علم نے 1000کے منجملہ 948‘ ایم پی ایچ ڈبلیو میں 500 کے منجملہ 457 اور ایم ایل ٹی میں 1000 کے منجملہ 909 نشانات حاصل کئے ہیں۔ تمام ووکیشنل کورسس روزگار پر مبنی ہیں۔ ووکیشنل کورسس کی تکمیل کے بعد طلبہ ماہانہ 10 ہزار تا 25 ہزار روپئے کماسکتے ہیں۔ بس پاس اور ہاسٹل کی سہولت موجود ہے۔ اسی طرح 2 پیرا میڈیکل کورسس کی تعلیم کا بھی نظم ہے جن میں ڈپلوما ان میڈیکل امیجنگ ٹیکنیشن‘ ڈپلوما ان میڈیکل لیاب ٹیکنیشن‘ ڈپلوما ان کارڈیا لوجی ٹیکنیشن‘ ڈپلوما ان انستھیسیا ٹیکنیشن‘ ڈپلوما ان ڈائیلاسس ٹیکنیشن‘ ڈپلوما ان آپریشن تھیٹر ٹیکنیشن اینڈ میڈیکل اسٹرلائزیشن مینجمنٹ شامل ہیں۔ داخلے گورنمنٹ کوٹہ کے علاوہ مینجمنٹ میں بھی دستیاب ہیں۔ جاب ٹریننگ اور انٹرنشپ کے لئے طلبہ کو کالج کے ہی لائف لائن ہاسپٹل کے علاوہ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل اور گاندھی جنرل ہاسپٹل میں تربیت کے حصول کی سہولت رہیگی۔ مذکورہ کورسس کے سرٹیفکیٹس تمام سرکاری ملازمتوں کیلئے ملک اور بیرون ممالک میں کارآمد ہیں۔ خواہشمند طلبہ کالج ہذا عقب چارمینار بس اسٹانڈ حیدرآباد سے رجوع ہوسکتے ہیں یا پھر فون نمبرات 24410309 یا 9849278062 پر ربط کریں۔