پداپلی ۔ لائنز کلب آف پداپلی کے زیر اہتمام فری آئی میڈیکل کیمپ کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں عوام کا خصوصی ردعمل دیکھا گیا۔ پداپلی منڈل کے علاوہ ضلع کے مختلف حصوں سے آنکھوں سے متعلقہ بیماریوں میں مبتلا 200 سے زائد افراد نے بروز منگل 19 اکتوبر صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک امر چند کلیانہ منڈپم میں لگائے گئے مفت آئی میڈیکل کیمپ میں شرکت کی۔ لائنز کلب چیریٹیبل ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مریزوں کے ٹیسٹ کیے اور پتہ چلا کہ 50 افراد کو موتیا کی سرجری کی ضرورت ہے۔ لائنز کلب کے ترجمان نے بتایا کہ 25 افراد کی پہلی کھیپ کو بروز منگل 19 اکتوبر کو خون کے ٹیسٹ اور چہارشنمبہ 20 اکتوبر کو آپریشن کے لیے لائنز ہسپتال کی گاڑی میں ریکورتی اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پھر وہ انہیں لاینز اسپتال کی گاڑی میں ہی واپس پداپلی میں چھوڑ دیں گے۔ لائنز کلب آف پداپلی کے صدر Ln سید وجاہت اللہ ایاز نے کہا کہ باقی 25 کو دوسری قسط میں ریکرتی اسپتال لیجایا جائے گا۔ پورے پروگرام میں مفت سرجری کے ساتھ ساتھ مفت طعام ، رہائش اور ادویات شامل ہوں گی۔
زرعی کھیت میں برقی شاک سے خاتون فوت
کاغذنگر ۔ کاغذ نگر سے 30 کلومیٹر کی دوری پر دھیں گاوں منڈل میں خاتون کسان برفی شاک سے فوت ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق دھیں گاوں منڈل کی ساکن محترمہ کلآواتی نے کھیت میں گھانس کی کٹوائی کے دوران کھیت میں پڑی ہوئی برقی تار کو کلہاڑی سے ھٹانے کے دوران برقی شاک لگنے پر بر سر موقع ہلاک ہو گی۔اس کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثا کے حوالے کر تے ہو ئے کیس درج کر تے ہو ئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔