نارائن پیٹ۔/15 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع مستقر پر ٹیٹ امتحانات کے موقع پر باہر سے آنے والے طلباء و طالبات جو امتحان میں شرکت کیلئے دور دراز مقامات سے ضلع مستقر آئے ہوئے تھے لائنس کلب آف نارائن پیٹ کی جانب سے دوپہر کے کھانے کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ایڈیشنل ضلع کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر میانک متل ( آئی اے ایس ) نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لائنس کلب کی جانب سے بلا لحاظ مذہب و ملت تمام طلباء و طالبات کیلئے کھانے کا اہتمام کرنا قابل تعریف اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھانا کھلانا ہر مذہب میں بہت بڑی نیکی کا کام ہے۔ انہوں نے انٹرنیشنل لائنس کلب کی خدمت خلق کے کاموں کی بھی ستائش کی۔ اس موقع پر لائنس گورنر مسٹر ہری نارائن بھٹاڈ، مسٹر روی کمار گوڑ، مسٹر جناردھن، مسٹر سرینواس لاہوٹی، مسٹر آکارام، مسٹر جگدیش، ایریش، کرشنا مورتی ، سدانند چاری، پولیس عہدیدا ر اور لائنس کلب نارائن پیٹ کے اراکین و ذمہ داران نے شرکت کی۔