سرینگر: نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے کنٹرول لائن کے پانڈو سیکٹر پر واقع گاؤں ہوتریڑی کی رہائشی خاتون سیدہ پروین فاطمہ کو فوج نے دن دہاڑے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 55 سالہ پروین فاطمہ کا شوہر منظور حسین شاہ 2008ء میں فوت ہو گیا تھا، پروین بی بی کنٹرول لائن کے نزدیک جنگل سے جڑی بوٹیاں اور لکڑیاں اکٹھی کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتی تھی۔ شہادت کے روزجب پروین بی بی جنگل سے جڑی بوٹیاں اکٹھی کر رہی تھی تو فوج نے جانتے بوجھتے کر فائرنگ کرکے اسے شہید کر دیا اور میت اپنی تحویل میں لی۔ بعد ازاں پاکستانی حکام کے احتجاج پر ہندوستانی فوج نے میت چکوٹھی کراسنگ پوائنٹ پر حکام کے حوالے کی۔
