اگلی چوکیوں پر گولہ باری، فوج نے جوابی کارروائی کی
جموں۔ 21 ۔ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر پونچھ کے شاہ پور اور کیرنی سیکٹروں میں ہفتہ کو بلا اشتعال گولہ باری کر کے فائر بندی کی پھر خلاف ورزی کی۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے یہاں بتایا کہ پاکستان نے صبح 9.45 بجے شاہ پور اور کیرنی سیکٹروں میں چھوٹے ہتھیاروں اور مورٹار سے گولہ باری کر کے سیزفائر کی خلاف ورزی کی۔ کم از کم 16 مویشی فوت ہونے کی اطلاع ہے۔ ہندوستانی فوج کی جانب سے اس کے جواب میں مؤثر کارروائی کی گئی ۔ پونچھ میں بھی بلا اشتعال گولہ باری کر کے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تھی ۔ جمعہ کو بھی ایل او سی کی اگلی چوکیوں پر مسلسل گولہ باری کے بعد پاکستان نے بین الاقوامی سرحد پر سانبا سیکٹر میں بھی فائربندی کی خلاف ورزی کی تھی۔