لائن آف کنٹرول پر کسی بھی وقت صورتحال شدت اختیار کرسکتی ہے : فوجی سربراہ

,

   

٭ ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے آج کہاکہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال کسی بھی وقت شدت اختیار کرسکتی ہے اور اس کے لئے ہندوستان کو تیار رہنا چاہئے۔ جموں و کشمیر کے خصوصی موقف کو ختم کرنے کے لئے آرٹیکل 370 کی 5 اگسٹ کو منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی میں مسلسل اضافہ کے پس منظر میں فوجی سربراہ نے یہ بات کہی ہے۔