مستقبل میں مزید خدمت کے عزائم ، تیسری سالگرہ تقریب سے اراکین کا خطاب
اوٹکور ۔24 جولائی ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع نارائن پیٹ لائینس کلب کے گورنر شری ہری نارائن بھٹا نے کہاکہ لائینس کلب کے ممبران مزید خدمتی سرگرمیوں کو انجام دینے کی ضرورت ہے۔ لائینس کلب آف اوٹکور شاخ 2024-25 کی کمیٹی کی نئی تشکیل کی یہ تیسری سالگرہ تقریب ہے ، جس کے اجلاس کا اوٹکور منڈل مرکز کے سابق سرپنچ ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی کی رہائش گاہ پرانعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر انھوں نے کہاکہ لائینس کلب کے ممبران کو ملکر ایک جٹ ہوکر اس خدمتی پروگرام کو شروع کیا جانا چاہئے۔ لائینس کلب کے پہلے صدر جناب الکوٹی جناردھن ریڈی نے کہاکہ کئی سماجی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس کے لئے میں ستائش کرتا ہوں ۔ لائینس کلب کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ لائینس کلب کی تشکیل خدمتی اور سماجی پروگراموں کو انجام دینے کیلئے کی گئی ہے اور اسے وسیع پیمانے پر خدمتی پروگرام کو انجام دیا جانا چاہئے تاکہ ریاست میں اس کی اچھی سے اچھی شہرت ہوسکے ۔ لائینس کلب کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جوکہ قابل ستائش ہے ۔ انھوں نے لائینس کلب کی ماضی میں کی گئی خدمات کو تفصیلی طورپر پیش کیا ۔ اس موقع پر نومنتخبہ کمیٹی ممبران کو دوگنا جوش اور ولولہ اور جذبہ ہمدردی کے ساتھ خدمت کرنا ہوگا ۔ اس اجلاس میں سابق کئے گئے فلاحی اسکیمات اور کاموں کو مختلف انداز سے پڑھ کر سنایا گیا اور اوٹکور لائینس کلب کے صدر کی حیثیت سے ومسی نجی کشن ریڈی اور سکریٹری کے طورپر وسنت کمار ، جوائنٹ خزانچی ( سکریٹری ) کے طورپر نرسمہا گوڑ نے کمیٹی کے اراکین عاملہ کو منتخب کیا گیا اور اُن کے ساتھ حلف لیا ۔ اس پروگرام میں سابق سرپنچ ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی ، ڈاکٹر عبدالرحمن صدیقی ، لائینس کلب اوٹکور کے سابق اور نومنتخبہ ارکان و کارکنان اور اراکین عاملہ کے علاوہ دیگر سیاسی ، سماجی اور عوام نے شرکت کی ۔ موجود افراد کیلئے طعام کا معقول انتظام کیا گیا ۔