نئی دہلی 15 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی فوج نے لائین اف کنٹرول پر اپنی موجودگی میں شدت پیدا کردی ہے کیونکہ پاکستان نے یہاں اپنے جارحانہ تیور بڑھا دئے ہیں۔ پاکستان جموںو کشمیر کو خصوصی موقف ختم کئے جانے کے بعد سے مسلسل جنگ کی راست یا بالواسطہ دھمکیاں دیتا جا رہا ہے ۔ فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے پاکستان سے درپیش ہونے والے خطرہ کے پیش نظر لائین آف کنٹرول پر سکیوریٹی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ اس سے پہلے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت بھی وادی کا دورہ کرچکے ہیں۔