لائین آف کنٹرول پر پاکستان کی جنگ بندی کی خلاف ورزی

   

جموں 7 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائین آف کنٹرول کے پار سے سرحدی گاووں اور ٹھکانوں پر فائرنگ کی ۔ چھوٹے ہتھیاروں اور مورٹار سے فائرنگ دن میں دیڑھ بجے شروع ہوئی تھی اور ہندوستانی فوج نے بھی اس کا منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی فائرنگ میں ہندوستان کو کسی طرح کے جانی نقصان کا سامنا کرنا نہیں پڑا ہے ۔