لائیو شو کے دوران اینکر کا دانت ٹوٹ گیا

   

کیف : اینکر مارچکا پادوکو کو لگا تھا کہ اس واقعے پر کسی کی توجہ نہیں جائے گیٹی وی پر لائیو شو کے دوران کیمرے کے آگے اور پیچھے کئی ممکنہ مشکلات منڈلاتی رہتی ہیں۔ جیسے تکنیکی مسائل یا مہمانوں کی غیر متوقع گفتگو اور آپ کو یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ لائیو شو میں کچھ کاٹ کر دہرایا نہیں جاسکتا۔گذشتہ ہفتے یوکرین کی نیوز اینکر مارچکا پادوکو کے ساتھ ایک غیر معمولی مسئلہ اس وقت پیش آیا جب لائیو شو کے دوران ان کا ایک سامنے کا دانت ٹوٹ گیا۔لیکن صحیح معنوں میں ایک پیشہ ور اینکر ہونے کے ناطے وہ گھبرائی نہیں۔ انھوں نے باآسانی وہ دانت منہ سے نکال کر اپنے ہاتھ میں پکڑ لیا اور اس کے ساتھ شو جاری رکھا۔