لاتو ں کے بھوت ،باتو ں سے نہیں مانتےچیف منسٹر یوگی کا ریمارک

   

لکھنو: 18جولائی ( ایجنسیز) چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ انہوں نے ان احتجاجیوں کو منشتر کرنے کیلئے پولیس کو لاٹھی چارج کی ہدایت دی ، جنہوں نے برقی شاک کے ایک واقعہ کے بعد راستہ روک رکھا تھا ۔ جونپور میں محرم تعزیہ جلوس کے دوران اس حادثہ میں تین افراد کی موت ہوئی اور چند دیگر زخمی ہوئے ۔ یو پی کے وارانسی میں بھگوان برسامنڈا کے بارے میں نیشنل سمینار کے افتتاحی پروگرام میں یوگی نے کہا کہ حال ہی میں بڑا تعزیہ جلوس قواعد کے برخلاف نکالا گیا ۔ یہ ہائی ٹنشن وائر کی زد میں آیا اور تین افراد کی موت ہوگئی ۔ بعد میں جب انہوں نے راستہ روکو احتجاج کیا تو پولیس نے دریافت کیا کہ کیا کریں ، میں نے کہا کہ لاٹھیوں سے انہیں دور ہٹاؤ ۔ لاتو ں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے ۔ چیف منسٹر نے محرم اور بڑے جلوسوں کے دوران افرا تفری کے تعلق سے حکومت کے قواعد پر روشنی ڈالی۔