ممبئی : بالی وو, سوپر اسٹار سلمان خان کے ممبئی کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹس میں 14 اپریل کی صبح فائرنگ ہوئی تھی ۔ معاملے کو اپنے ہاتھ میں لیکر مکمل تفتیش شروع کردی ۔ لارنس بشنوئی نے کئی سال قبل سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی ۔ سلمان خان کے گھر موٹر سائیکل پر آنے والے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی اور پھر فرار ہوگئے ۔ ممبئی پولیس نے تمام کوششوں سے ملزم کو گرفتار کیا تھا ۔ اس معاملہ میں سلمان خان کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرائم برانچ نے سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے معاملہ میں چارج شیٹ داخل کردی ہے ۔ اس میں سلمان خان کے بیانات کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ اس چارج شیٹ میں کہا گیا کہ میں نے پٹاخوں جیسی آواز سنی ۔ اس کے بعد صبح تقریباً 4:55 بجے پولیس محافظ نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو لوگوں نے گیلیکسی اپارٹمنٹ کی پہلی منزل کی بالکونی میں فائرنگ کی تھی ۔