لارڈز مارک انڈسٹریز کی دفاعی مینوفیکچرنگ سیکٹر میں آمد

   

نیویارک ؍ ممبئی : مختلف شعبوں میں سرگرم لارڈز مارک انڈسٹریزنے برہماسترا ڈیفنس ٹیکنو پروڈکٹس لمیٹڈ کے آغاز کے ساتھ دفاعی مینوفیکچرنگ میں قدم رکھا ہے ۔آج یہاں جاری ایک بیان میں اس کا اعلان کرتے ہوئے ، کمپنی نے کہا کہ ہندوستان کے جوہری توانائی کمیشن کے سابق چیئرمین انل کاکوڈکر نے دفاعی ٹیکنالوجی کی تیاری کے بارے میں حکمت عملی کی رہنمائی فراہم کرنے والے مشاورتی بورڈ کے ایک اہم رکن کے طور پر نئے وینچر میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ ممبئی میں قائم کاروباری گروپ نے آراینڈ ڈی کے لیے 50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے اورمہاپے میں 25000 مربع فٹ کا دفاعی مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کیا ہے ۔ اس یونٹ میں ابتدائی طور پر تقریباً 200 کروڑ روپے کی سالانہ آمدنی جمع کرنے کی پیداواری صلاحیت ہوگی۔ کمپنی ریفلیکس سائٹس (ہولوگرافک سائٹس)، تھرمل امیجنگ سائٹس، ٹیلیسکوپک سائٹس، سرویلنس سسٹم (ایچ ایچ ٹی آئی اور دیگر ڈے ؍نائٹ کولڈ کیمرے ) اور اینٹی ڈرون سسٹم تیار کرے گی۔ کمپنی کا مقصد دفاعی مارکیٹ میں ایک اہم برآمد کنندہ بننا ہے ۔