لارڈز ٹسٹ میں انڈیا 145/3

   

لندن : /11 جولائی (ایجنسیز) ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں جاری تیسرے ٹسٹ میں آج دوسرے دن سخت مسابقت کے بعد میزبانوں کو قدرے سبقت حاصل ہوئی ۔ انگلینڈ کے 387 آل آؤٹ کے جواب میں ہندوستان نے بقیہ دن کے کھیل میں ممکنہ 43 اوورس میں 145/3 اسکور کئے ۔اوپنر کے ایل راہول 53 اور ریشبھ پنت 19 پر ناٹ آوٹ ہیں۔ کیپٹن شبھ من گل 16 پر آؤٹ ہوگئے ۔ قبل ازیں جسپریت بومرا نے 5 وکٹ اور محمد سراج نے 2 وکٹ لیکر انگلش ٹیم کو آوٹ کیا۔