لارڈز ٹسٹ میں شین وارن کو زبردست خراج پیش کیا گیا

   

لندن: انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لارڈز میں کھیلے جارہے ٹسٹ میں لجنڈری آسٹریلیائی لیگ اسپنر شین وارن کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ٹسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے 23 اوورز کے بعد میچ کو 23 سکنڈ کے لیے روک دیا جس کے بعد گراؤنڈ میں لگی بڑی اسکرین پر شین وارن کی ویڈیو چلائی گی۔ اس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، امپائرز، تماشائیوں اور کمنٹیٹرز کی جانب سے 23 سکنڈز کیلئے تالیاں بجائی گئیں۔ واضح رہے کہ سابق آسٹریلیائی لیگ اسپنر 4 مارچ کو 52 برس کی عمر میں تھائی لینڈ میں انتقال کر گئے تھے۔