لارڈز ٹسٹ کے آغازمیں بارش کی وجہ سے تاخیر

   

لندن۔14اگست(سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان یہاں لارڈس میں ہونے والے ایشز کے دوسرا ٹسٹ میچ میں بارش ہونے کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہوگئی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹسٹ کے پہلے ہی دن بارش نے خلل ڈال دیا۔اس سے پہلے آسٹریلیا نے ایشز ٹسٹ میچ میں میزبان انگلینڈ کو 251 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1کی سبقت حاصل کرلی تھی۔

ڈی کاک افریقی ٹوئنٹی20 ٹیم
کے کپتان مقرر
جوہانسبرگ ۔ 14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی دورے کیلئے جنوبی افریقی سلیکشن کمیٹی نے فاف ڈو پلیسز کی جگہ وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کو ٹیم کا ٹوئنٹی 20کپتان مقررکیا ہے جن کو تین میچوں کی سیریز میں ٹمبا بفوما،این ریچ نورٹی اور پہلی مرتبہ اس فارمیٹ میں کھیلنے والے لائنز کے آل راؤنڈر بیورن فورٹوئن کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔ ٹوئنٹی20 قیادت کیلئے نظر انداز فاف ڈو پلیسز ٹسٹ سیریز میں بدستور کپتانی کریں گے جن کے نائب ٹیمبا بفوما ہوں گے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقی ٹسٹ اسکواڈ میں بھی نئے کھلاڑیوں این ریچ نورٹی کے علاوہ وکٹ کیپر روڈی سیکنڈ اور اسپن بولنگ آل راؤنڈر سینورن متھوسامی کو شامل کیا گیا ہے جن کی گزشتہ سیزن کے دوران 4 روزہ فرنچائز مقابلوں میں کارکردگی نمایاں رہی تھی۔