لارڈس انجنیئرنگ کالج میں اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔13اگست ( پریس نوٹ ) لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجنیئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ، حمایت ساگر حیدرآباد میں اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس پروگرام کے آغاز میں مدثر احمد غوری ، اسسٹنٹ پروفیسر نے اس کالج کی کارکردگی پیش کی ۔ پرنسپل ڈاکٹر محمد یوسف علی نے خیرمقدمی تقریر کی ۔ پروفیسر اور ڈین ڈاکٹر انیس الدین نے لارڈس کالج کے ساتھ کنسلٹنسیز کوآرڈینیٹنگ پر مخاطب کیا ۔ وائس چیرمین مسٹر سید توصیف احمد نے چار سالہ انجنیئرنگ کورس میں منصوبہ بندی کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی ۔