حیدرآباد ۔ لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی میں 16 اور17 دسمبر کو مرد و خواتین کے لیے انٹر کالج ریسلنگ ٹورنمنٹ منعقد ہوا جس میں 75 کالجس کے 800 سے زائد ریسلرس نے حصہ لیا ۔ کالج مینجمنٹ بالخصوص رضوانہ بیگم سکریٹری ، سید توصیف احمد وائس چیرمین ، سید تنویر احمد جوائنٹ سکریٹری ، ڈاکٹر سی وی نرسمہلو پرنسپل نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ ایونٹس منعقد کئے ۔ اس ایونٹ میں ڈاکٹر کرشنا ، آئی سی ٹی سکریٹری ، پروفیسر وی ستیہ نارائنا ، ڈین ، ڈپارٹمنٹ آف فزیکل ایجوکیشن ، عثمانیہ یونیورسٹی ، مشہور ریسلر ظفر پہلوان صدر تلنگانہ ریسلنگ اسوسی ایشن ، اشوک یادو ، سرپنچ نارسنگی ، مہندر گوڑ ، مئیر بنڈلہ گوڑہ جاگیر میونسپل کارپوریشن نے مہمانوں کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس ٹورنمنٹ میں لارڈس کالج کے مین ریسلرس کو 2 گولڈ ، 4 سلور اور 6 برانز میڈلس اور ویمن ریسلرس کو ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل ہوا۔