حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی میں گریجویشن ڈے تقریب کا انعقاد عمل میں آیا اور اس موقع پر بیاچ 2020-2024 کے گریجویٹس میں ڈگریوں کی تقسیم عمل میں آئی ۔ والدین ، ڈینس ، فیکلٹی ممبرس اور معزز مہمانان بشمول مہمان خصوصی پروفیسر پاپلا لکشمی نارائنا ، رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد شریک تھے ۔ پرنسپل ڈاکٹر آر کے سنگھ کے خیر مقدمی خطبہ کے ساتھ تقریب کا آغاز ہوا ۔ مہمان خصوصی نے کلیدی خطاب کیا ۔ چیرمین سی اے باشا محی الدین ، سکریٹری مسز رضوانہ بیگم اور وائس چیرمین توصیف احمد نے بھی سامعین سے خطاب کیا ۔۔