لارڈس میں سنسنی خیز جیت کے ساتھ ہندوستان کا کلین سوئپ

   


انگلینڈ کو 16 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے کامیابی ،اپنے کریر کے آخری میاچ میںجھولن گوسوامی کو تحفہ

لندن:ہندوستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے تین ونڈے میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-3 سے ہرا دیا۔ ہفتہ کو لارڈز میں سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ٹیم انڈیا نے 16 رن سے جیت حاصل کی۔ ہندوستان کی ڈگج تیز گیند باز جھولن گوسوامی کا یہ آخری بین الاقوامی میچ تھا۔ کپتان ہرمنپریت کور کی ٹیم نے انگریزوں کا صفایا کر ان کو شاندار تحفہ دیا ہے۔میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستانی خواتین کی ٹیم 45.4 اوورز میں 169 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 43.3 اوورز میں 153 رنز بنا سکی۔ جھولن کو اپنے آخری میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گارڈ آف آنر دیا۔جھولن نے پچھلے میچ میں دو وکٹ لیے تھے۔ گزشتہ میچ میں جھولن کی کارکردگی کے بارے میں بات کریں تو وہ پہلی گیند پر بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہو گئیں۔ ساتھ ہی بولنگ میں انہوں نے 10 اوورز میں 30 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ جھولن نے ون ڈے کیریئر میں 255 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے پاس ٹیسٹ میں 44 اور ٹی ٹوئنٹی میں 56 وکٹیں ہیں۔ اس طرح جھولن نے کل 284 بین الاقوامی میچوں میں 355 وکٹیں لے کر اپنے کیرئیر کا خاتمہ کیا۔ہندوستان کی شروعات خراب رہی میچ میں انگلینڈ کی کپتان ایمی جونز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کی شروعات مایوس کن رہی۔ 8.4 اوورز میں 29 رنز پر چار وکٹیں گر گئیں۔ہندوستان نے دیپتی شرما (68 ناٹ آؤٹ) اور اسمرتی مندھانا (50) کی نصف سنچریوں کے بعد رینوکا سنگھ (29/4) کی شاندار بولنگ کی بدولت ہفتہ کے روز خواتین کے تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ کو 16 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا۔ ہندوستان کی خواتین ٹیم نے انگلینڈ کو 50 اوورز میں 170 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 153 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ہندوستان نے انگلینڈ کے سات بیٹسمین کو 65 رن کو اسکور پر پویلین بھیج دیا لیکن شارلٹ ڈین (47) اور ایمی جونز (28) نے سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔نیڈین جونز نے آٹھویں وکٹ کے لیے 38 رنز کی اہم شراکت داری کی۔ اس کے بعد ڈین نے فرییا ڈیوس کے ساتھ 10ویں وکٹ کے لیے 35 رنز جوڑے، لیکن بدقسمتی سے 47 رنز پر رن آؤٹ ہو گئی اور ہندوستانی ٹیم نے یہ میچ 16 رنز سے جیت لیا۔آخری وکٹ میں تنازعہ انگلینڈ کی شارلٹ ڈین آخری کھلاڑی فرییا ڈیوس کے ساتھ مل کر ٹیم کو فتح کے قریب لے جا رہی تھیں۔ انہوں نے ڈیوس کے ساتھ 10ویں وکٹ کے لیے 49 گیندوں پر 35 رنز کی شراکت داری کی۔ دیپتی شرما 44ویں اوور میں گیند کر رہی تھیں۔ وہ ابھی چوتھی گیند کرنے کے لیے آگے بڑھی تھی جب ڈین کریز سے باہر نکل گئے۔ دیپتی نے بولنگ نہیں کی اور ڈین نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ ہوئے۔ ڈین مینکڈنگ کا شکار ہو گی۔ وہ ٹیم کو نہ جتوا سکیں اور روتی ہوئی میدان سے باہر چلی گئیں۔