لندن : 13 جولائی ( ایجنسیز) لارڈ ٹسٹ کے چوتھے دن انڈین بولرس نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو محض 192 رنز پرڈھیر کردیا ۔ دوسری باری میں ٹیم انڈیا کی شروعات بھی اچھی نہیں رہی ، تاہم کھیل کے ختم ہونے یتک ٹیم انڈیا نے چار وکٹ پر 58 رنز اسکور کرلئے تھے اور پیر کو آخری جیت کیلئے ٹیم انڈیا کو 135 رنز درکار ہیں ۔ کے ایل راہول 33 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں ۔ قبل ازیں واشنگٹن سندر چار وکٹ لیکرانگلینڈ کے خیمہ میں تباہی مچادی ۔پہلا ٹسٹ انگلینڈ نے پانچ وکٹ سے جیتا تھا جبکہ دوسرے ٹسٹ میں ہندوستان کو 336 رنوں سے کامیابی ملی تھی۔لارڈس ٹسٹ میں ہندوستان کی کامیابی کے قومی امکانات ہیں۔