حیدرآباد ۔ 2 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : لاریوں کے انجن اور چیسی نمبر کو بدلنے والے 2 افراد کو ساوتھ زون کی ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر ساوتھ زون ٹاسک فورس مسٹر ایس راگھویندرا کی ٹیم نے کاماٹی پورہ علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے دو افراد 32 سالہ محمد ابرار احمد قریشی ساکن کالا پتھر اور 49 سالہ محمد عبدالسلیم ساکن انصاری روڈ راجندر نگر کو گرفتار کرلیا ۔ ابرار احمد مویشیوں کا کاروبار کرتا ہے اور اس شخص کے خلاف دونوں تلگو ریاستوں میں زائد از 15 مقدمات درج ہیں ۔ اس شخص نے منصوبہ تیار کرتے ہوئے اسکراپ کی ہوئی لاریوں کو خریدا اور سلیم جو کہ انجن اور چیسی نمبر کی چھڑچھاڑ میں ماہر ہے اس کی مدد سے اسکراپ کی ہوئی لاریوں کے نمبرات کو بدل رہا تھا ۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹاسک فورس ساوتھ زون نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ اور مزید کارروائی کیلئے کاماٹی پورہ پولیس کے حوالے کردیا ۔۔
