لاری اور کارکی ٹکرکے سبب تین افراد شدید ذخمی

   

گلبرگہ۔ 12 مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر کے علاقہ نیو جیورگی روڈ پر رام مندر سرکلکے قریب لاری اورکا رکے درمیان ہوئی ٹکر کے حادثہ میں کار میں سوار تین افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ گنگا وتی کے حسین پیر ، خواجہ حسین، فاطمہ بیگم حسین پیر اور خدربی خواجہ صاحب شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ تینوں زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے کار میں سوار ڈرائیور کے علاوہ مزید تین افراد بھی معمولی حد تک زخمی ہوئے ہیں۔ یہ لوگ گنگا وتی سے گلبرگہ کی درگاہ کو جارہے تھے ۔شا۔ ٹریفک پولیس اسٹیشن میں معاملہکرلیا گیا ہے۔