لاری اونرس کو 6 لاکھ سے زائد کے پروسیڈنگس کاغذات کی حوالگی

   

کورٹلہ /20 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کورٹلہ ٹاون لاری اونرس ویلفیر اسوسی ایشن کی ترقی کیلئے منظور شدہ 6 لاکھ 60 ہزار روپئے کے پروسیڈنگ کے کاغذات بروز منگل کلواکنٹلہ سنجے بی آر ایس پارٹی امیدوار حلقہ اسمبلی کورٹلہ نے لاری اونرس ویلفیر اسوسی ایشن کے ممبروں کے حوالے کئے ۔ اس موقع پر اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ تمام طبقات کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے مقصد کے تحت تلنگانہ حکومت کام کر رہی ہے ۔ بعد ازاں لاری اونرس اسوسی ایشن کے ممبروں نے رکن اسمبلی کورٹلہ مسٹر کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ ڈاکٹر کلواکنٹلہ سنجے کی گلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔ اس پروگرام میں شریمتی انم لاونیا انیل چیرپرسن مجلس بلدیہ کورٹلہ ، نائب چیرمین گڈم مدی پاون ، صدر بی ار ایس پارٹی ، نم انیل صدر لاری اونرس اسوسی ایشن ، جناب محمد انور مختلف دیہاتوں کے سرپنچوں ، ایم پی ٹی سی ممبروں کوآپشن ممبروں کونسلروں منڈل پریشد صدور زیڈ پی ٹی سی ممبرس بی آر ایس پارٹی قائدین یوتھ قائدین ، لاری اونر ویلفیر اسوسی ایشن ممبروں نے شرکت کی ۔