لاری بے قابو ہونے سے گاڑیوں کو ٹکر،دکان میں گھس پڑی

   

حیدرآباد 22 اگست (یو این آئی) تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کی حیدرآباد ۔ وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر لاری بے قابو ہوگئی جس نے گاڑیوں کے ساتھ ساتھ، بجلی کے پول کو ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں چار کاروں کو شدید نقصان پہنچا۔مقامی افراد اور پولیس نے بتایا کہ جمعرات کی صبح شہر سے وجئے واڑہ جانے والی لاری کے ڈرائیور نے عبداللہ پور میٹ کے قریب اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ لاری بے قابو ہوگئی اور اس نے قریب میں واقع چائے کی دکان میں گھس پڑنے سے پہلے کاروں کے ساتھ ساتھ بجلی کے پول کو ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں کاروں کو ہوئے شدید نقصان کے ساتھ ساتھ پان ڈبہ، چائے کی بنڈی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔