یلاریڈی۔ منڈل کے ملیا پلی گیٹ کے قریب کل رات لاری درخت سے ٹکرا جانے پر دو افراد مقام حادثہ پر ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سے مہاراشٹرا کو جارہی لاری آہنی پائپ کا لوڈ لئے حادثاتی طور پر ملیاپلی گیٹ کے پاس سڑک کے کنارے موجود برگد کے درخت سے ٹکرائی جس سے لاری میں موجود آہنی پائپس سامنے کیابن میں گھس کرآگئے جس سے ڈرائیور اور کلینر دونوں مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔ یلاریڈی ڈی ایس پی مسٹر ششانک ریڈی نے اپنے عملے کے ساتھ مقام حادثہ پہنچ کر معائنہ کیا اور مقامی افراد کی مدد اور جے سی بی گاڑی سے تقریباً گھنٹے تک کوشش کرتے ہوئے کیابن کو توڑ ا گیا کیونکہ اس میں نعشیں پھنس گئی تھیں نعشوں کوباہر نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے دواخانہ منتقل کیا گیا۔