لاری مکان میں گھس پڑی، دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد ، 27اکتوبر ( یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ میں ایک لاری مکان میں گھس پڑی جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ ضلع کے راجم پیٹ منڈل کے اُوٹوکور میں پیش آیا جس میں دیگر چار افراد بھی زخمی ہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے فوری طورپر زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔