لاری کی ٹول پلازا کو ٹکر ، دو افراد زخمی

   

گوداوری کھنی /25 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راما گنڈم کے رورل منڈل پالاکرتی میں اجیو راہداری پر لاری نے ٹول پلازا کو ٹکر ماری ۔ بسنت نگر کے قریب راجیو راہداری پر قائم ٹول پلازا کے ایک کیبن کو گوداوری کھنی سے کریم نگر جانے والی سامان سے بھری لاری نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں کیبن ٹوٹ گیا اور سامان کو نقصان پہونچا اور وہاں پر موجود ٹی سی روی کمار اور اسکا اسسٹنٹ ومشی دونوں زخمی ہوگئے ۔ جن کو علاج کیلئے سرکاری دواخانہ پہونچا گیا ۔ بسنت نگر پولیس لاری ڈرائیور کے خلاف ایک کیس درج کرلیا ۔