لاری کی ٹکر سے حمال کی موت

   

حیدرآباد۔/3 اپریل، ( سیاست نیوز) ملک پیٹ محبوب گنج میں ایک لاری کی ٹکر سے حمال ہلاک ہوگیا۔ چادرگھاٹ پولیس کے مطابق 35 سالہ کے نرسمہا ساکن شنکر نگر اولڈ ملک پیٹ جو محبوب گنج میں حمالی کرتا تھا اور کل رات دیر گئے ساڑھے بارہ بجے بھی وہ کام میں مصروف تھا کہ گاڑی کی لوڈنگ کے دوران ایک لاری نے اسے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس چادر گھاٹ نے لاری ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کردیا۔ب