لاس اینجلس: امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگل میں لگی خوفناک آگ نے سبکدوش ہونے والی صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر کا عالیشان گھر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق مالیبو میں ہنٹر بائیڈن کا گھر خاک کا ڈھیر بن گیا جبکہ روسی ٹیلی ویژن کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں ایک گھر کے سامنے جلی ہوئی کار کو بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ہنٹر بائیڈن کے گھر کا شمار لاس اینجلس کے پرکشش پراپرٹیز میں ہوتا ہے ۔ اس میں گیسٹ اسٹوڈیو بھی ہے جس میں ہنٹر نے متعدد پینٹنگز پر کام کیا۔یاد رہے کہ آج صدر جوبائیڈن نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ انہیں یقین نہیں مگر ان کے بیٹے کو بتایا گیا کہ جائیداد جل گئی ہے ۔