لاس اینجلس میں طیارے سے ایندھن گرا، کئی زخمی

,

   

Ferty9 Clinic

لاس اینجلس۔15جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے لاس اینجلس میں ایک اسکول پر ہوائی جہاز سے ایندھن گرنے سے اسکول کے بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہو گئے ۔محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق اس حادثے میں الیمنٹری اسکول کے 20 بچے اور دیگر 11 افراد زخمی ہوئے ہیں. اس سے پہلے انہوں نے بتایا تھا کہ اس حادثہ میں 17 بچے اور نو دیگر زخمی ہوئے ہیں جن کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔مقامی میڈیا کے مطابق کل 60 افراد کا علاج کیا گیا ہے ۔