لاس اینجلس میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی

   

سکرامنٹو: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں فائرنگ کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ لاس اینجلس ایک اسٹور میں پیش آیا۔ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق 2 مشکوک افراد نے لاس اینجلس میں اسٹور کے اندر اور باہر فائرنگ کی۔ لاس اینجلس فائر ڈپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اسٹور میں فائرنگ سے زخمی 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے، لیکن ابتدائی طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔