لاس اینجلس میں پولیس کا مظاہرین کیخلاف گرینیڈز اور گھوڑ سوار دستوں کا استعمال

   

لاس اینجلس، 12 جون (یو این آئی) امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں امیگریشن کے خلاف مظاہروں کے دوران پولیس نے مظاہرین کے خلاف اسٹن گرینیڈ اور گھوڑسوار دستوں کا استعمال کیا۔آر آئی اے نووستی کے نمائندے نے یہ اطلاع دی۔ نامہ نگار نے بتایا کہ امریکی ح9کومت کی امیگریشن پالیسی کے خلاف سینکڑوں مظاہرین کرفیو کے باوجود لاس اینجلس کے پرانے شہر میں سڑکوں پر موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کرفیو جمعرات کو گرین وچ مین ٹائم کے مطابق 3 بجے شروع ہوگا۔ مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ قبل سینکڑوں لوگ شہر کی سڑکوں پر نکل آئے ۔ انہوں نے سڑک بلاک کر دی ہے ۔واضح ر ہے کہ 6 جون کو لاس اینجلس کے پرانے شہر میں غیر قانونی تارکین وطن کی شناخت کے لیے امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کا چھاپہ مظاہرین کے ساتھ جھڑپ میں بدل گیا۔