لاس اینجلس میں پولیس کے تربیتی مرکز میںدھماکہ، 3 افراد ہلاک

   

لاس اینجلس19جولائی (یو این آئی) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹر میں ہونے والے دھماکہ میں 3اہلکار ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں پولیس کے تربیتی مرکز میں دھماکہ کے نتیجہ میں 3افراد ہلاک ہوگئے ، دھماکہ تربیتی مرکز کے خصوصی انفورسمنٹ بیورو کی پارکنگ میں ہوا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ تربیتی مرکز کے خصوصی انفورسمنٹ بیورو کی پارکنگ میں ہوا، دھماکہ کی اصل وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی ہے ۔لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف رابرٹ لونا نے کہا یہ واقعہ محکمہ کے قیام سے لے کر اب تک بڑا جانی نقصان ہے ، ہمیں ابتدا سے تحقیق کرنی ہوگی کہ کیا ہوا تھا۔دوسری جانب امریکی اٹارنی جنرل پم بانڈی نے اس واقعے کو ہولناک قرار دیا، دھماکے کے بعد متاثرہ علاقے کو سِیل کر دیا گیا جبکہ مقامی اور وفاقی ایجنسیاں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

شمالی کوریا کی سمندر کنارے ریزورٹ پر پابندی
سنگاپور 19جولائی (یو این آئی) شمالی کوریا نے سیاحوں کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے ۔ شمالی کوریا نے کہا ہے کہ نئے کھلنے والے سمندر کنارے ریزورٹ میں غیر ملکی سیاح نہیں آئیں گے ۔ونسن کلما کوسٹل ٹورسٹ زون، جو یکم جولائی کو کھولا گیا تھا، شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ کے سیاحت کو فروغ دینے کے عزائم کا ایک اہم حصہ قرار دیا گیا تھا۔ افتتاح سے پہلے ریزورٹ کو مقامی اور غیر ملکی دونوں کے لیے مختص کیا گیا تھا۔