لاس اینجلس : لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ 10 ہزار ایکڑ کے رقبے تک پھیل گئی۔گزشتہ روز لاس اینجلس کے علاقے اینجلس نیشنل فوریسٹ میں لگنے والیآگ تیزی سے پھیل رہی ہے، جس کا رخ شمال مشرق کی جانب ہے۔فائر فائٹرز حکامآگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، راستے میںآنے والے گھروں کو بھی خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔آگ کے باعث اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔