لاس ویگاس کے جِم میں فائرنگ، دو افراد ہلاک، تین زخمی

   

نیویارک ۔ 17 مئی (ایجنسیز) امریکہ کے مشہور شہر لاس ویگاس کے ایک جِم میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے مرنے والوں میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہے۔ لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس کے شیرف اینڈریو والش نے بتایا کہ شہر کے مغرب میں واقع اتھلیٹک کلب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص مارا گیا۔ محکمہ پولیس کی سوشل میڈیا پوسٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ مشتبہ حملہ آور کو زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ شہر کے شمال میں رینبو بولیوارڈ پر پولیس کی بڑی تعداد میں موجودگی دیکھی گئی تاہم شیرف اینڈریو والش کا کہنا تھا کہ عام لوگوں کے لیے مزید خطرے والی کوئی بات نہیں۔

نیپال کا تیزی سے پگھلنے والا گلیشیئر ’یالا‘
کھٹمنڈو ۔ 17 مئی (ایجنسیز) نیپال کا ’یالا‘ گلیشیئر تیزی سے پگھلنے لگا ہے اور ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2040 تک یہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ اس مسئلے کی جانب ہر ممکنہ توجہ دلائی جا رہی ہے۔