بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو آج دہلی میں کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کریں گے تاکہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری اپوزیشن کو متحد کیا جا سکے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ تینوں پارٹیوں کانگریس، جے ڈی یو اور آر جے ڈی کی پانچ سال سے زیادہ عرصے میں پہلی میٹنگ ہوگی۔