پٹنہ: نوکری کے بدلے زمین گھوٹالے میں لالو خاندان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ ای ڈی نے نوکری کے بدلے زمین گھوٹالہ میں لالو یادو کے خاندان کے 6 کروڑ روپے کے اثاثوں کو ضبط کیا ہے۔ آر جے ڈی سربراہ اور سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو، بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو اور سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی پہلے ہی اس معاملے میں تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں۔ حال ہی میں سی بی آئی نے تینوں کے خلاف چارج شیٹ بھی داخل کی تھی۔ معلومات کے مطابق ای ڈی نے لالو یادو اور ان کے خاندان کے خلاف زمین کے بدلے نوکری کے معاملے میں کارروائی کی ہے۔ ای ڈی نے آر جے ڈی سربراہ کے خاندان کی 6 کروڑ کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ ابھی پچھلے مہینے سی بی آئی کی جانب سے دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔