٭ جھارکھنڈ بی جے پی ترجمان پراتل شاہ دیو نے الزام عائد کیا کہ آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو جنہیں حال ہی میں رمس ہاسپٹل میں داخل کیا گیا تھا ، جیل قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آئے۔ انہوں نے ایک تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ کورونا بحران کے دوران سابق چیف منسٹر بہار کا دربار دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے وزیر صحت بننا گپتا جی کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے تحقیقات کی اپیل کی۔