نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر ڈگ وجے سنگھ نے منگل کو کہا کہ لالو پرساد کو کچھ دیر کے لیے بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونا چاہیے، اپوزیشن کے اتحاد سے متعلق آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے بیان سے بہتر پیغام جائے گا۔ آر جے ڈی کے کنونشن میں لالو پرساد کی تقریر کے ایک حصے کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ ان کی پارٹی اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کررہی ہے، اس لئے ان کی اور دیگر پارٹیوں کے خلاف سی بی آئی اور ای ڈی کو استعمال کیا جارہا ہے۔